Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کے جنون نے کرکٹ شائقین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا

Now Reading:

آئی پی ایل کے جنون نے کرکٹ شائقین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا

انڈین پریمئیر لیگ کے بخار کا جادو بھارتیوں پر سر چڑھ کر بول رہا ہے، شائقین کے لئے مشکل ہو گیا ہے کہ وہ معمولات زندگی اور کرکٹ میں کس پر توجہ دیں۔

بھارت میں کرکٹ کا جنون اس وقت اپنے جوبن پر ہے کیونکہ انڈین پریمئیر لیگ سیزن 15 کے میچز جاری ہیں، شائقین کرکٹ اپنی اپنی فرنچائز کو سپورٹ کرنے کے لئے گراؤنڈ پہنچ رہے ہیں۔

گراؤنڈ میں شائقین مختلف طریقوں سے خود کو منفرد بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ، کچھ لوگ رقص کرتے ہیں تو کچھ شائقین پلے کارڈز کا سہارا لیتے ہیں۔

اسی تناظر میں آج انڈین پریمئیر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین جاری میچ میں شائقین کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو شائقین نے پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے ہیں۔

ایک شائق نے پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ میں سن رائزرز حیدرآباد کو سپورٹ کرنے آیا تھا، مگر سوہانا نے مجھے کنفیوز کر دیا ہے، واضح رہے کہ سوہانا بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی ہے۔

Advertisement

دوسرے شائقین کے پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ میری گرل فرینڈ نے خود اور آئی پی ایل میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا کہا اور میں اسٹیڈیم آ گیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 175 رنز بنائے ہیں ، جواب میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر