Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا لگتا تھا کہ کبھی ہیرو نہیں بن سکوں گا، شاہد کپور کا انکشاف

Now Reading:

ایسا لگتا تھا کہ کبھی ہیرو نہیں بن سکوں گا، شاہد کپور کا انکشاف

بھارتی مشہور اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں خدشہ تھا کہ وہ اداکار نہیں بن سکیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں یہ خدشہ تھا کہ وہ اداکار نہیں بن پائیں گے۔

شاہد کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلمی کیریئر کے آغاز میں سامنے آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکار بننے کے لئے کتنا اسٹرگل کیا۔

شاہد کپور نے اس انٹرویو کے دوران کہا کہ’ لوگ شاید یہ سوچتے ہیں کہ اُن کے لیے اداکار بننا آسان تھا کیونکہ ان کے والدین پنکج کپور اور نیلیما عظیم دونوں ہی اداکار تھے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’جب اُنہوں نے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہیں کبھی لگا ہی نہیں تھا کہ وہ اداکار بن سکیں گے کیونکہ اکثر لوگوں کو تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔

شاہد کپور نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اور وہ ممبئی میں رہتے ہی نہیں تھے وہ یہاں بہت دیر بعد آئے تھے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’ان کی والدہ نے اُنہیں اکیلے ہی پالا تھا، اور وہ زرا بڑے تھے جبکہ ان کا سوتیلا بھائی ایشان کھٹر بہت چھوٹا تھا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اُنہوں نے کبھی کسی کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں اور اس لیے انہیں خدشہ تھا کہ پتا نہیں انڈسٹری کے لوگ اُنہیں قبول کریں گے بھی یا نہیں‘۔

شاہد کپور نے بتایا کہ’جب ان کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تو لوگوں نے ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی کہ وہ کون ہیں تب لوگوں کو پتا چلا کہ وہ اداکار پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اُنہیں  لگتا تھا کہ اگر ان کی  پہلی فلم ناکام ہوئی تو وہ انڈسٹری سے باہر ہو جائیں گے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ وہ جانتے ہیں کہ لوگ شاید ان کی ان باتوں پر یقین نہیں کریں گے کیونکہ ان کے والدین تکنیکی طور پر اداکار تھے، لیکن ان کے والدین انڈسٹری میں زیادہ لوگوں کو نہیں جانتے تھے‘۔

خیال رہے کہ شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم’جرسی‘ میں اسکرین پر ان کے والد، اداکار پنکج کپور بھی ان کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

جبکہ فلم’جرسی‘ کو رواں ماہ 14 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر