Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ کراچی میں گذشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کی واردت کا مقدمہ درج

Now Reading:

جامعہ کراچی میں گذشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کی واردت کا مقدمہ درج
جامعہ کراچی دھماکہ

جامعہ کراچی دھماکہ

جامعہ کراچی میں گذشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کی واردت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاون بشارت حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے اور مقدمہ الزام نمبر 23/ 2022 ہے۔

مقدمے میں قتل اور ایکسپلویز ایکٹ کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہے جبکہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ، دھماکا خیز مواد اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔

دھماکا کی اطلاع دوپہر دوبجکر آٹھ منٹ پر مدگار ون فائیو کے ذریعے ملی، مقدمے کی تفتیش انسپکٹر ثناء اللہ متعینہ سی ٹی ڈی القاعدہ داعش کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں غیر ملکی اساتذہ کی وین میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی یونیورسٹی کے کامرس ڈیپارٹمنٹ اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز لنگویج کے قریب کھڑی ایک وین میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ موجود تھے۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ناصرف وین میں آگ بھڑک اٹھی بلکہ اطراف میں گھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے فوری بعد جامعہ کراچی میں سیکیورٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار پہنچ گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتتقل کردیا گیا جہاں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس سے جانی نقصان میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش ہے اور اس میں برقع پوش خاتون ملوث ہے، دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ ہے، چینی اساتذہ کونشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکا ایک بج کر 52 منٹ پر ہوا، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جاں بحق افراد میں غیر ملکیوں میں دو خاتون ایک مرد شامل ہے، دھماکے کا تعین بم ڈسپوزیبل اسکاڈ نے کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر