
سانحہ جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ رات تفتیش کاروں کی جانب سے گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایم فل کا طالبعلم حراست میں لے لیا گیا۔
ملزم کے زیر استعمال لیپ ٹاپ اور غیر ملکی لٹریچر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اس ضمن میں تفتیشی افسران نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے جس کی بناء پر معلوم ہوا ہے کہ حملے میں ملوث افراد سوشل میڈیا سے رابطہ کرتے تھے جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے متعلق مواد بھی ملا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیا جانے والا شخص جامعہ کراچی میں لکچرز دیتا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تحقیقات کے دوران خودکش حملہ آور شاری بلوچ کے گھر کو فوری طور پر سیل کردیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں تفتیش میں معلوم ہوا تھا کہ شاری بلوچ کے خاوند اس سانحہ میں ایک سہولتکار کا کردار ادا کرتا تھا جو کہ مبینہ طور پر ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News