موسم گرما کے آغاز ہی میں ہر جگہ تربوز نظر آنے لگتا ہے، یہ قدرت کی طرف سے ایسا انمول تحفہ ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
آج ہم آپ کو تربوز کے پاور بوسٹر اسپیشل شربت کے علاوہ اس سے پیل آف ماسک، اسکربنگ کریم اوراسکن ٹائٹننگ کا بھی بہترین طریقہ بتارہے ہیں۔
پیل آف ماسک
تربوز کا جوس نکال لیں اب اس میں چینی ملا کر پکالیں ،گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں ۔اب اس کو اپنے چہرے پر لگائیں۔ یہ پیل آف ماسک بن گیا جو آپ کی اسکن کو ایک نئی چمک دمک عطا کرے گا۔
اسکربنگ کریم
ایک امرود اور ایک قاش تربوز کاٹ کر اس کو بلینڈ کر لیں یہ آپ کی زبردست اسکربنگ کریم تیار ہو گئی ۔ اس کو چاہیں تو چھان لیں اور چاہیں تو ایسے ہی استعمال کریں ۔ چند ہی دن میں آپ کو اپنی جلد پر واضح فرق نظر آئے گا۔
پاور بوسٹر شربت
ایک کپ تربوز اور 5 سے 6 اسٹرابیری لے کر اس میں خوب ساری برف ڈال کر اس کو اچھا سا بلینڈ کر لیں آپ کا پاور بوسٹر شربت تیار ہے۔
اس کے اتنے فوائد ہیں کہ اپ سوچ نہیں سکتے۔ ایک تو تربوز صحت کا خزانہ اور پھر اسٹرابیری جو کہ آپ کو جوان رکھتی ہے، ان دونوں کو ملا کر آپ روزے کے دوران اپنی کھوئی ہوئی توانائی کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
