
مشہور بھارتی اداکارہ مندنا کریمی نے نامور ہدایت کار سے خفیہ تعلقات کے دوران اسقاطِ حمل کرانے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مندنا کریمی نے ماضی میں کسی معروف نامور ہدایت کار کے ساتھ خفیہ تعلقات اور حاملہ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
مندنا نے یہ انکشاف متنازع اداکارہ کنگنا رناونت کی میزبانی میں ہونے والے ریئلٹی شو ’لوکس اپ‘ کے دوران کیا، مندنا کریمی نے اپنے ماضی کا ایک ایسا اہم راز بتایا جو جان کر کنگنا سمیت دیگر فنکار بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
مندنا نے کہا کہ ان کا فلم انڈسٹری کے کسی مشہور ہدایت کار سے خفیہ رشتہ استوار ہوگیا تھا اس دوران وہ حاملہ بھی ہوئیں لیکن اس کے چھوڑ جانے پر انہیں اسقاط حمل کرانا پڑا۔
اپنی زندگی کا یہ اہم راز اور درد ناک واقعہ بتاتے ہوئے اداکارہ رو پڑیں لیکن ڈائریکٹر کا نام نہیں لیا تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ ہدایت کار عورتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے حوالے سے بہت مانے جاتے ہیں۔
.@manizhe ke secret revelation se hua #LockUpp emotional.
Watch the Judgement Day episode streaming tonight at 10:30 pm
Play the @LockuppGame now. pic.twitter.com/R7jGtL0tbc
— ALTBalaji (@altbalaji) April 10, 2022
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر گورو گپتا سے علیحدگی کے بعد خفیہ تعلقات قائم کیے تھے کیوں کہ اس دوران وہ بہت پریشانیوں اور تکالیف سے گزر رہی تھیں اور انہیں ایک ساتھی کی ضرورت تھی لیکن ہدایت کار نے انہیں تباہ کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News