
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مقبول ترین گانے ’بوہے باریاں‘ کو کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور پر برہم ہوگئیں۔
پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ ماضی کے بےحد مقبول ترین گانے گانے ’بوہے باریاں‘ کو کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور پر بھڑک گئیں، گلوکارہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دھن اور شاعری کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا۔
حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں حال ہی میں کانیکا کپور کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے ’بوہے باریاں‘ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گلوکارہ سے قبل بھی متعدد بھارتی گلوکار ان کے گانوں کی کاپی کر چکے ہیں۔
گلوکارہ و اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو ان کی اجازت کے بغیر اور انہیں کوئی معاوضہ دیے بغیر ہی شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی ایک فلم میں بھی شامل کیا گیا جب کہ ان کے گانے کو متعدد بھارتی گلوکار بھی بغیر اجازت گا چکے ہیں۔
حدیقہ کا کہنا ہے کہ یہ گانا ان کی والدہ نے لکھا تھا اور وہ اس گانے کو اس طرح کاپی کرنے پر بےحد نالاں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بعض بھارتی گلوکاروں کی جانب سے گائے گئے ان کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو یوٹیوب پر 20 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے مگر انہیں کسی طرح کی کوئی رائلٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے پیشگی اجازت لی گئی تھی۔
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ بھارتی گلوکاروں کی جانب سے ان کے مقبول ترین گانے کو کاپی کیے جانے اور اسے چوری گانے کے معاملے پر ان کے احتجاج کے بعد بعض لوگوں نے انہیں کریڈٹ دیا اور یوٹیوب پر لکھا کہ مذکورہ گانے کو پہلے حدیقہ کیانی نے گایا تھا۔
انہوں نے اپنے مقبول ترین گانے کے حوالے سے بتایا کہ ’بوہے باریاں‘ کی شاعری ان کی والدہ نے لکھی تھی اور اسے کئی بھارتی گلوکاروں نے چوری کرکے پیسے کمائے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے ’بوہے باریاں‘ کو 1999 میں ریلیز کیا تھا، ان کا مذکورہ گانا ان کے میوزک ایلبم ’روشنی‘ میں شامل تھا، یہ گانا حدیقہ کیانی کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک ہے جس کو بےحد پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News