چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے برطرف کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
Advertisement
فواد چویدری نے لکھا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔
چوہدری سرور کا سیاسی پس منظر
چوہدری سرور کئی برسوں تک برطانیہ میں مقیم رہے ہیں، وہ برطانیہ کی سیاست میں کافی فعال تھی تاہم 2013 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد انہیں گورنر پنجاب بنایا گیا۔
بعد ازاں چوہدری سرور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
چوہدری سرور کو 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد گورنر پنجاب بنایا گیا ، اس سے قبل وہ تحریک انصاف ہی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہے ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے چوہدری سرور پی ٹی آئی حکومت سے نالاں نظر آرہے تھے، کئی مقامات پر انہوں نے اس کا اعتراف بھی کیا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف پہچانے میں ناکم رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
