Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھوپال: لاکھوں روپے کے پانی بل کے نام پر مسلم علاقے کا پانی بند

Now Reading:

بھوپال: لاکھوں روپے کے پانی بل کے نام پر مسلم علاقے کا پانی بند

بھارت کے شہر بھوپال میں مقامی میونسپلٹی نے لاکھوں روپے کے بقایا جات پر پورے مسلم علاقے کو پانی کی سپلائی بند کر دی۔

رمضان کے بابرکت مہینے میں بھارت کے شہربھوپال میں گرمی کی شدت نے جہاں سابقہ سبھی ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ وہیں پانی کی کمی نے مسلمانوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔

بھوپال شہر کے وارڈ 19 اور 23 میں پانی کی سپلائی بند کئے جانے پر کانگریس کارکنان نے بھوپال کے ایم ایل اے عارف مسعود کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عارف مسعود کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم علاقوں کا پانی بند کیا گیا ہے۔

عارف مسعود کے مطابق صرف چند نادہندگان کی وجہ سے پورے مسلم علاقے کا پانی بند کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

کانگریس کے ایم ایل اے نے مسلمانوں کے علاقوں میں ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا۔

عارف مسعود نے نگر نگم کے کمشنر کے وی ایس چودھری سے کہا کہ ہمیں وہ گھر بتائے جائیں جن کا پانی کا بل 19 لاکھ روپے آیا ہے۔

عارف مسعود نے کہا کہ اگر مسلم علاقوں کو پانی کی فراہمی شروع نہیں کی گئی تو پھر بھوپال میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر