مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف تحریک چلائے گی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں بچنے میں ناکام ہونے پر عمران خان نے انتشار پیدا کیا۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ قاسم سوری پارلیمانی تاریخ کا سیاہ دھبہ ہے، انہیں قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگنی ہوگی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قاسم سوری کی رولنگ سے کروڑوں افراد کے جذبات مجروح ہوئے، قاسم سوری کو ہتک عزت کا نوٹس دیا جائے گا۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد قاسم سوری کا جھوٹ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، تحقیقات سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور قاسم سوری 15دن میں قوم اور منتخب نمائندوں سے معافی مانگیں، عمران نیازی کے تمام ترجمانوں کو وارننگ ہے کہ پاکستان کا قانون حرکت میں آئے گا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کو ہتک عزت کے نوٹس بھیجے جا رہے ہیں، عمران نیازی اور ان کے لوگ سوشل میڈیا پر عدالت عظمیٰ کی توہین کر رہے ہیں۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ پاکستانی قوم آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف تحریک چلائے گی، صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو ان کے خلاف مواخذہ کی تحریک لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی 8سال تک فارن فنڈنگ کے معاملے کو دباتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
