Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت اور برطانیہ کے مابین نئے دفاعی معاہدے طے پا گئے

Now Reading:

بھارت اور برطانیہ کے مابین نئے دفاعی معاہدے طے پا گئے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور بھارت نئی اور وسیع دفاعی اور سکیورٹی شراکت داری پر رضامند ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ مطلق العنان جبر کے خطرات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے تعاون کو مزید بڑھائیں جس میں انڈو پیسیفک کو کھلا اور آزاد رکھنے میں ہماری مشترکہ دلچسپی بھی شامل ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے دورہ بھارت پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی بات ہے کہ بورس جانسن کا دورہ بھارت اس کی آزادی کے 75 ویں سال میں آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا اور ہند بحرالکاہل میں آزاد، جامع اور اصول پر مبنی نظم پر زور دیا۔ تاہم، دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی پارٹنرشپ کی صحیح تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔

اس تناظر میں برطانوی وزیراعظم کے دورہ بھارت سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سے روس اور دہلی کے درمیان دوستانہ تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی۔

Advertisement

خیال رہے، بھارت ایندھن اور فوجی ساز و سامان روس سے درآمد کرتا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ بھارت سے قبل امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سنگھ اور برطانوی وزیر خارجہ لز ٹروس نے دہلی میں حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں تاکہ بھارتی حکومت کو روس کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے آمادہ کیا جا سکے۔

سال 2009 میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد بورس جانسن کا یہ بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔رواں ہفتے بورس جانسن کے ترجمان نے کہا تھا کہ نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران دفاعی شعبوں میں نئی شراکت داری اور آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر