Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

Now Reading:

یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

عمر گل کے بعد سابق پاکستانی بیٹسمین یونس خان بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ تعینات کر دیئے گئے۔

یونس خان مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔

یونس خان 15 دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے، جو ابوظہبی میں لگایا گیا ہے۔ کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

یونس خان نے کرکٹ سے 2017 میں رٹائرمنٹ لی تھی ، جس کے بعد وہ پاکستان کی سینئیر ٹیم کے چھ ماہ تک بیٹنگ کوچ بھی رہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان اور عمر گل کی کوچنگ کے حوالے سے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لئے یہ ایک بہترین لمحہ ہے کہ وہ ان لیجنڈ کھلاڑیوں کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کریں ۔

Advertisement

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔

نصیب خان نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے ستاروں کو کرکٹ کے ان دو بڑے ناموں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بالنگ کوچ منتخب کیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر سابق انگلش کھلاڑی گراہم تھارپ سے معاہدہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر