دوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ فیصل زمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ فیصل زمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فیصل زمان سب جیل قرار دئیے گئے ایم پی ہاسٹل میں قید تھے، فیصل زمان دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایم پی اے فیصل زمان شام 4 بجے کے بعد سے ایم پی اے ہاسٹل میں موجود نہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے فیصل زمان کے 9 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔
فیصل زمان جیل کی بجائے گزشتہ 42 دنوں سے ایم پی اے ہاسٹل میں مقیم تھے، ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔
فیصل زمان پر پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے، فیصل زمان حلقہ پی کے 42 ہری ہور سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News