
دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج میں سے ایک کوائن بیس نے اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک اور بہترین سہولت فرہاہم کردی ہے۔
کوائن بیس کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن پر عائد فیس کو ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم اس کا اطلاق کوائن بیس ڈیبٹ کارڈ کے حامل صارفین پر ہی ہوگا۔
کوائن بیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم نے صارفین کے لیے سہولت کے لیے کارڈ کے ذریعے ہونے والے لین دین پر فیس ختم کردی ہے۔
واضح رہے کہ کوائن بیس کو آج سے بھارت میں کرپٹو کرنسی کی لین دین کی اجازت مل گئی ہے۔ کوائن بیس کے شریک بانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسربرائن آرم اسٹرونگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا کے دوسرے بڑے ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج نے بھارت کے کرپٹواورویب 3 اسٹارٹ اپس میں 150 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوائن بیس کی بٹ کوائن پر پابندیاں مزید سخت
بھارت میں اس پلیٹ فارم پرپہلے دن ہی ٹریڈنگ کے لیے 157 ڈیجیٹل اثاثے پیش کردیے گئے۔
بھارت میں اپنی خدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہم بھارت سے ایک ہزارنئی ملازمتیں دینے کے ساتھ ساتھ نئے استعمال کنندگان کوترغیب دینے کے لیے مختلف پروگرامزپیش کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: امریکا کے سب سے پرانے بینک کا بٹ کوائن وصول کرنے کا اعلان
جن میں کوائن بیس کے نئے استعمال کنندگان کومراعات اورنئے صارفین کوکرپٹوٹریڈنگ کی ترغیب دینے کے لیے ریفرل پروگرام بھی شامل ہیں۔
بھارتی صارفین کوائن بیس سے کرپٹو کی خریداری کے لیے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی) استعمال کریں گے۔ بھارت کے معاشی سروے برائے سال 2021-22 کے مطابق یوپی آئی ٹرانزیکشنزکے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑاورواحدریٹیل پیمنٹ پلیٹ فارم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News