وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔
ایسٹر کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی علیہ سلام امن و سلامتی کا پیغام لیکر دنیا میں آئے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری اپنی خوشیوں میں ان نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شریک رکھے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری اپنی عبادات میں ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کی خصوصی دعائیں کرے۔
دنیا بھر کی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
ایسٹر سنڈے دنیا بھر میں عیسائیوں کے تہواروں میں سے ایک ہے جو بائبل کے مطابق حضرت عیسیؑ کو 2 ہزار سال پہلے یروشلم سے زندہ اٹھائے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ویٹی کن سٹی میں بھی ایسٹر کی دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا جہاں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا میں پائیدار امن کے لیے حاضرین میں خصوصی دعا کرائی۔
پوپ فرانس نے یوکرین جنگ کے متاثرین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے اندھیروں میں روشنی کی کرن تلاش کریں۔
دنیا کے مختلف حصوں میں رہنے والے مسیحی گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں شریک ہیں جہاں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
