Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹا گرام سے سالوں کی دوری کے باوجود سلینا گومز کے کروڑوں فالوورز

Now Reading:

انسٹا گرام سے سالوں کی دوری کے باوجود سلینا گومز کے کروڑوں فالوورز
انسٹا گرام سے سالوں کی دوری کے باوجود سلینا گومز کے کروڑوں فالوورز

امریکی گلوکارہ، اداکارہ اورپروڈیوسرسلینا گومزکا شمارانسٹا گرام پر کروڑوں فالوورزرکھنے والی شخصیات میں کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ چار سال سے انسٹا گرام استعمال ہی نہیں کررہیں۔ جب کہ انسٹا گرام پران کے مداحوں کی تعداد تیس کروڑسے بھی تجاوزکرچکی ہے۔

امریکی ٹی شو’ گڈ مارننگ امریکا‘ میں گفتگوکرتے ہوئے’ اونلی مڈررزان دی بلڈنگ‘ کی اداکارہ نے یہ کہہ کرمیزبان کوحیرت زدہ کردیا کہ انہیں سوشل میڈیا ایپ استعمال کیے ہوئے چارسال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اورانسٹا گرام سے دوری نے ان کی ذہنی صحت پربہت اچھے نتائج مرتب کیے ہیں۔

سیلینا گومزنے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ اس سے میری زندگی یکسرتبدیل ہوچکی ہے۔ سوشل میڈیا سے دوررہ کر مجھ پربہت اچھے اثرات مرتب ہوئے، میں بہت خوش ہوں، اب اورزیادہ لوگوں سے رابطے میں رہتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ اب سب کچھ نارمل ہے۔‘

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کی طاقت کو سمجھتی ہوں، اس سے دنیا میں بہت بہتری آئی ہے، لیکن میرے لیے میری زندگی میں موجود لوگ اس سے زیادہ اہم ہیں۔‘

Advertisement

ایک سال قبل فیشن میگزین Dazed کودیے گئے انٹرویومیں بھی سیلینا گومزنے سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پرمیرے کام اورطرززندگی پربہت زیادہ رائے زنی سے وہ خود کو ’غیرمحفوظ ‘ اور’ تنہا ‘ محسوس کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ ماضی میں ذہنی عارضے بائی پولرڈس آڈرکا شکاربھی رہ چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر