Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرٹیبل باؤل سینڈروم کیا ہے اور یہ نظام ہاضمہ کو کس طرح متاثرکرتا ہے؟

Now Reading:

آرٹیبل باؤل سینڈروم کیا ہے اور یہ نظام ہاضمہ کو کس طرح متاثرکرتا ہے؟

آرٹیبل باؤل سینڈروم (آئی بی ایس) نظام ہاضمہ کا ایک ایسا مرض ہے جو آنتوں کے افعال متاثر ہونے کی وجہ سے جنم لیتا ہے۔

اس مرض میں مریض پیٹ میں تکلیف، پیٹ پھولنے، گیس اور ہیضے جیسے کیفیات کا سامنا کرتا ہے جبکہ قبض کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔

تاہم طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں اور گھریلو ٹوٹکے اس مرض سے نجات میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بات  تو سب ہی جانتے ہیں کہ ہر فرد کا جسم مختلف انداز میں کام کرتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ اپنے جسم کے مطابق بہتر طریقہ اختیار کرے جو اس مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہو۔

ورزش یا جسمانی سرگرمیاں

Advertisement

ذہنی دباؤسے نظام انہضام بری طرح متاثر ہوتا ہے اسی لئے ماہرین تناؤ، ڈپریشن اور گھبراہٹ جیسی کیفیات میں ورزش کا مشوہ دیتے ہیں کیونکہ یہ جسمانی سرگرمیاں ان میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوتی ہے اس طرح جب ذہن پرسکون ہوگا تو اس کا اثربراہ راست نظام انہضام پر بھی پڑے گا۔

اس طرح ہروہ عمل جو ذہنی تناؤ میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے وہ آنتوں کے مسائل حل میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اس لئے اگر آپ اس مرض کا شکار ہیں تو آج ہی سے ورزش کی عادت کو اپنالیں اور بتدریج اس میں اضافہ کرتے جائیں۔

سکون یا آرام دہ حالت

آرام دہ حالت میں جسم اپنی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرنے کا اہم کام سرانجام دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ آئی بی ایس کے مرض کے ساتھ ہی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق abdominal breathing ، مسلز ریلیکسشن اور مثبت تصورات جیسی تیکنیکس اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

فائبرسے بھرپورغذا

Advertisement

فائبر سے بھرپورغذا کا استعمال اس مرض میں قبض جیسی کیفیت میں کمی لا سکتا ہے تاہم اس کی کئی علامات جیسے پیٹ درد اور گیس بدستور قائم رہ سکتی ہیں، لیکن فائبر مجموعی طور پر آنتوں کے افعال کی بہتر انجام دہی میں مددفراہم کرتا ہے یہی

یہی وجہ ہے کہ فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے پھل، سبزیاں اور بیجوں کا استعمال آئی بی ایس کے علاج کے لیے تجویز کیا جاتا ہے،اور اگران کا  کئی ہفتوں تک باقائدہ استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج برآمد ہوتے ہوتے ہیں۔

امریکن کالج آف گیسٹرونٹرولوجی کے مطابق فائبر کی ایک قسم psyllium پر مبنی غذائیں آئی بی ایس علامات کے حوالے سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

دودھ سے بنی اشیاء میں احتیاط برتیں

دنیا کی ایک بڑی آبادی دودھ استعمال کرنے سے قاصرہے کیونکہ وہ دودھ میں موجودایک جز لیکٹوزکو ہضم نہیں کر پاتی اورآئی بی ایس کا شکار ہوجاتی ہیں۔

اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے تو دودھ کے بجائے دہی کو غذا میں شامل رکھیں۔ ساتھ ہی کیلشیم اور پروٹین کے حصول کے لئے دیگر ذرائع کو ممکن بنائیں تا کہ اس کمی کو پورا کیا جاسکے۔

Advertisement

ادویات دیکھ کر استعمال کریں

 عام دستیاب ادویات یا اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) انتخاب آئی بی ایس علامات کی شدت کم بھی کرسکتا ہے یا بدتر بھی، یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا مشورہ ہے کہ antidiarrheal ادویات کا استعمال احتیاط سے کریں

بہتر غذا کا انتخاب کریں

اگرغذا متوازن نہ ہوتو جسم کئی طرح کے مسائل کا شکار ہوسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ   مخصوص غذائیں غذائی نالی کی تکلیف کوبڑھا سکتی ہیں تو ایسی غذائیں جو اس مرض کی شدت بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں اور ان سے گریز کریں۔

جیسے پھول گوبھی، بند گوبھی، بروکولی، چاکلیٹ، کافی، سوڈا اور دودھ کی مصنوعات قابل ذکر ہیں۔

جبکہ اس ضمن میں کچھ غذائیں آئی بی ایس کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتی ہیں، جیسے پروبائیوٹیکس سے بھرپور غذائیں (دہی، نرم پنیر، اچار وغیرہ) جو نظام ہاضمہ کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ ان کے استعمال سے آئی بی ایس کی کچھ علامات پیٹ پھولنے اور گیس سے نجات دینے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

Advertisement

اپنا خیال رکھیں

آئی بی ایس سے نجات کے لئے اپنا کردار ادا کریں اوپر بتائی گئی تجاویز پر عمل کریں، ذہنی تناؤ دور کرنے کے ساتھ غذائی چارٹ مرتب کریں اس کے مطابق عمل کریں، یہ دونوں ہی اس مرض سے کسی حد تک آرام دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر