Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر بھر میں بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بند، صارفین کو مشکلات

Now Reading:

شہر بھر میں بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بند، صارفین کو مشکلات

حیدرآباد: رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ حیرت انگیز طور پر بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بند ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں زیادہ تر بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں پر آوٹ آف آرڈر کا پرچہ لگا دیا گیا جس کے باعث تنخواہ دار طبقہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بینک مینجرز سے رابطہ کرنے پر مختلف بہانوں کا سہارا لیا جارہا ہے جبکہ بینکوں کے باہر گارڈز اکاؤنٹ ہولڈرز کبھی کیش ڈالے اور کبھی بند ہے کا بہانہ بنانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم مشینوں کو ڈیوائسز لگا کر پیسے نکالنے والے بین الاقوامی گروہ کا انکشاف

اے ٹی ایم مشینوں کے نظام کی نگرانی کرنے والا عملہ بھی غائب ہوگیا ہے جبکہ بینک مینجرز نے اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ تین دن سے اے ٹی ایم مشینوں کے چکر لگا رہے ہیں کوئی بتانے والا نہیں، اے ٹی ایم کارڈ رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈر ہر علاقے میں چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ بینکوں کے نظام پر اسٹیٹ بینک کی خاموشی قابل افسوس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر