عروہ حسین کا نام پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعرف کامحتاج نہیں، وہ ایک خوبصورت ماڈل، عمدہ میزبان او باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ عروہ 2 جولائی کو کراچی میں پیدا ہوئی ، جبکہ ان کے والد آرمی آفیسر ہیں، عروہ گھر میں سب سے بڑی ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن ماورہ بھی اس شعبے سے وابستہ ہیں تاہم پیشے کے اعتبار سے وہ وکیل ہیں۔
عروہ نے ڈرامہ میری لاڈلی سے اداکاری کا آغاز کیا جبکہ ان کی پہلی فلم نا معلوم افراد تھی۔
عروہ نے ڈراموں میں ہر طرح کے کردارادا کر ثابت کر دیا وہ کسی بھی کردار کو بہترین انداز میں نبھانے کا ہنر جانتی ہیں۔ جبکہ ان کی بہن ماورہ بھی اداکری میں کسی سے کم نہیں۔
حال ہی میں عروہ حسین کو رمضان ٹرانسمیشن میں مدعو کیا گیا جہاں پروگرام کے میزبان احسن خان نے ان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔
احسن خان نے عروہ سے ان کے سب سے پسندیدہ ڈرامے کے بارے دریافت کیا جس پر انہوں کچھ سوچتے ہوئے جواب دیا کہ اڈاری ان کا اب تک کئے جانے والے ڈراموں میں سب سے پسندیدہ ڈرامہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
