
ماہِ رمضان کی آمد آمد ہے اور سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آچکا ہے جس کے بعد سعودی شہریوں نے تراویح کی تیاری بھی شروع کر دی ہیں۔
تاہم سعودی عرب کے علاوہ اور کون کون سے ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا اور کونسے ممالک میں پاکستان کے ساتھ پہلا روزہ ہوگا آیئے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
سعودی عرب سمیت کن ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا؟
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ ساتھ کل امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، ترکی، دبئی اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک رمضان کا چاند نظر آ چکا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔
پاکستان کے ساتھ کونسے ممالک میں پہلا روزہ ہوگا؟
پاکستان سمیت ملائیشیا، برونائی اور انڈونیشیا میں تاحال رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 بروز اپریل اتوار پاکستان کے ساتھ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News