Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن گھٹائیں، جوڑوں کے درد سے نجات پائیں

Now Reading:

وزن گھٹائیں، جوڑوں کے درد سے نجات پائیں
وزن گھٹائیں، جوڑوں کے درد سے نجات پائیں

برطانوی محکمئہ صحت نے کہا ہے کہ گٹھیا (جوڑوں کے درد) میں مبتلا مریض ورزش کرکے اس تکلیف دہ مرض سے نجات پا سکتے ہیں۔

صحت عامہ سے متعلق برطانوی واچ ڈاگ نے قومی ادارے برائے صحت ( این ایچ ایس) کو تجویز دی ہے کہ وہ جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کو وزن میں کمی اور وزرش کی طرف راغب کریں۔

مذکورہ واچ ڈاگ کی جانب سے جاری کلینیکل گائیڈ لائنز کے مطابق وزن میں کمی اورباقاعدگی سے وزرش کرکے جوڑوں کے درد میں دافع درد ادویات سے زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

ہدایات کے مطابق جوڑوں کے درد میں پیرا سیٹا مول اور اس نوعیت کی دیگر دافع درد ادویات کی نسبت جسمانی سرگرمیاں زیادہ فائدہ مند ہے۔

واچ ڈاگ کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر لاکھوں مریضوں کو وزن میں کمی اور ورزش جیسی جسمانی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ اینڈ کیئرایکسیلینس ( این آئی سی ای) اور نیشنل ہیلتھ سروسز درد کش ادویات کی مد میں سالانہ اربوں پاؤنڈ کی بچت کرسکتے ہیں۔

Advertisement

ہیلتھ واچ ڈاگ کی اس تجویز کی بابت ماہرین کا کہنا ہے کہ گٹھیا کے مریضوں میں ورزش کے آغاز میں درد کی شدت بڑھ سکتی ہے تاہم کچھ وقت بعد اس میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔

واضح رہے کہ گٹھیا کا مرض دنیا بھرمیں لاکھوں مریضوں کو متاثر کر رہا ہے، صرف برطانیہ میں اوسٹیو آرتھرائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس بیماری میں ہڈیوں  کے جوڑوں میں سختی اور سوجن پیدا ہوجاتی ہے جس سے مریض کا اٹھنا بیٹھنا اور چلنا پھرنا بھی محال ہوجاتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا 80 فیصد مریضوں میں درد کش ادویات تجویز کی جاتی ہے، جس پر نیشنل ہیلتھ سروسز سالانہ 10 ارب پاؤنڈ خرچ کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر