 
                                                                              گزشتہ ماہ بھارتی پنجاب کے ریاستی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینے والی عام آدمی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب میں زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی عام آدمی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور کی پہلی انتخابی گارنٹی پوری کرنے کی ٹھان لی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق بھگونت مان کی حکومت جلد ہی پنجاب کے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر سکتی ہے۔
گزشتہ روز اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور بھگونت مان کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ کے بعد پنجاب کے سی ایم بھگونت مان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں بہت جلد پنجاب کے لوگوں کو ایک خوشخبری سناؤں گا۔
بھگونت مان کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال نے کہا کہ ہم مل کر دہلی، پنجاب اور پورے ملک کو بدلیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بجلی ایک بڑا انتخابی نعرہ رہا تھا۔ تب عام آدمی پارٹی نے اپنی انتخابی گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اقتدار میں آئے تو پنجاب کے تمام گھرانوں کو 300 یونٹ مفت بجلی اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 