
شادی شدہ زندگی کے ساتھ بہت زیادہ سمجھوتے اور ذمہ داریاں ساتھ آتی ہیں، جنہیں نبھانا آسان نہیں ہوتا۔ کئی لوگ اس امتحان میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن بعض اوقات لاکھ کوششوں کے بعد بھی شادی ناکام ہوجاتی ہے۔ فی الحال ہم بات کر رہے ہیں ایک انسان سے شادی کی، لیکن کیا ہوتا ہے جب کوئی شخص ایک سے زیادہ خواتین سے بیک وقت شادی کرلے؟
جہاں بہت سے لوگ ایک شادی کو سنبھال نہیں پاتے، وہیں برازیل میں رہنے والے آرتھر اوورسو نامی شخص نے ایک ہی تقریب میں ایک ہی دن نو مختلف خواتین کے ساتھ شادی کرکے دنیا بھر کی خبروں میں ہیڈلائنز میں جگہ بنالی۔
گزشتہ سال ایک ساتھ نو خواتین سے شادی کر کے آرتھر موضوعِ بحث بن گئے تھے، ان کی شادی کی تصویریں دیکھ کر کئی مردوں کو بھی رشک آنے لگا۔
لیکن کہتے ہیں نا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔
کئی لوگوں کو آرتھر جیسی زندگی کی چاہت ہونے لگی، لیکن آرتھر کے نئے انکشاف نے ان لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں جو ایک ساتھ کئی خواتین کے شوہر بننا چاہتے ہیں۔
آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں ہیں۔ ان کی بیویوں میں جلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پریشانیاں شروع ہوگئی ہیں۔
آرتھر نے بتایا کہ نو بیویوں کو ایک ساتھ خوش رکھنے کے لیے انہوں نے شادی کے بعد ایک بیڈ روم روٹین بنایا تھا۔ جس میں ان کی کوشش ہوتی تھی کہ کوئی پارٹنر تنہا محسوس نہ کرے۔
لیکن اب آرتھر خود اپنی ہی بنائی روٹین سے پریشان ہونے لگے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روٹین کے مطابق وہ ہر روز اپنی الگ بیوی کو وقت دیتے ہیں، لیکن کئی مرتبہ وہ کسی اور کے ساتھ ہوتے ہیں اور کسی اور کے بارے میں سوچتے ہیں۔ یہ کافی مایوس کن ہو رہا ہے۔
آرتھر کا کہنا تھا کہ ان کی نو بیویوں میں سے ایک ان سے علیحدگی اختیار کر چکی ہے۔
اس کو آرتھر اکیلا چاہئے تھا، لیکن وہ اپنی دیگر بیویوں کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے تھے۔ ایسے میں اس نے آرتھر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی دونوں کی طلاق بھی ہو جائے گی۔
آرتھر کو اس علیحدگی کا شدید دکھ ہے لیکن اب وہ اپنی دیگر بیویوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہر ایک کی فطرت الگ ہوتی ہے۔ کچھ شرمیلی ہیں اور کچھ حاوی ہونا پسند کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News