
سرگودھا: تحریک انصاف کے کارکن وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکٹ ہاؤس چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔
تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل سرگودھا میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا۔
پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ غیر ملکی عناصر کی ایماء پر حکومتیں تبدیل کی جا رہی ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔
شرکاء نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی ریاست سے غداری ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے فیصلوں کا حق پاکستان کی عوام کو ہونا چاہئے۔
کارکن کا کہنا ہے کہ بیرونی سازشوں کے خلاف اپنے محبوب قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ شرکاء نے امریکہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کو برتری حاصل
پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری و غیر حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 65 میں سے 11 تحصیلوں کے نتائج جاری کیے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 11 تحصِلوں میں سے 9 پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
کے پی کے بلدیاتی الیکشن کے 31 تحصیل کونسل کے میں سے 13 میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News