
اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو مزید اقتدار کی مہلت دی جاتی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ نیازی اب سیاستدانوں کے بجائے اداروں پر الزامات لگائیں گے، آئین اور قانون کا راستہ اختیار کیا گیا، عمران کا جانا طے تھا، عمران نیازی کو مزید اقتدار کی مہلت دی جاتی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اداروں اور آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مشن پر تھے، عمران نیازی کا اداروں کو نقصان پہنچانے کا مشن بھی ناکام بنائیں گے، آئین اور قانون کی عملداری اولین ہدف، ہر ادارہ اپنی آئینی حدود کے اندر کام کرے۔
اسلم غوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اقدامات آئین کے تقاضوں کے عین مطابق تھے، نئی نسل کو مزید بگاڑنے کے لئے کئے جانے والوں جلسوں، ناچ گانوں کا بھی بھر پور جواب دیں گے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کو ایسے بد اخلاق شخص کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News