Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیگر 17 جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ماہ میں سنایا جائے، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

Now Reading:

دیگر 17 جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ماہ میں سنایا جائے، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع
تحریک انصاف، الیکشن کمیشن

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ دیگر 17 جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی ایک ماہ میں سنایا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرنے میں جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی طرح 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی سے انکاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے رویے سے پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی ہے۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی پیش کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان کا حکم دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ اسٹیٹ بنک تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے۔

دائردرخواست میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات عام کرے۔ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

Advertisement

تحریک انصاف نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے پی ٹی آئی کے ساتھ جانبدارانہ رویہ نہ رکھے۔

وکیل انورمنصور خان اور شاہ خاور نے پی ٹی آئی کے رہنما عامر کیانی کی جانب سے درخواست دائر کی۔

تحریک انصاف نے درخواست میں ن لیگ ، پی پی پی ، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی ،عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک کے علاوہ باپ ، بی این پی ،اے این پی ،پی ٹی آئی و دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر