Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو کے ایوانِ بالا میں بٹ کوائن اے ٹی ایم مشین نصب

Now Reading:

میکسیکو کے ایوانِ بالا میں بٹ کوائن اے ٹی ایم مشین نصب
میکسیکو کے ایوانِ بالا میں بٹ کوائن اے ٹی ایم مشین نصب

کرپٹو کرنسی کا نام کچھ عرصے قبل تک دنیا بھر میں اتنا مانوس نہیں تھا جتنا گزشتہ دو سالوں میں ہوگیا ہے۔

یوکرین پر روس کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد کرپٹوکرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق دنیا بھر خبروں کی بھرمار ہوگئی۔

امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے روس سے تعلق رکھنے والے روسی کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی اور کسی حکومتی سرپرستی کے بنا چلنے والی کرنسی کو قانونی دائرے میں لانے کا اعلان کیا۔

اب دنیا کے بیش تر ممالک میں بٹ کوائن، ایتھریم اور دیگر ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی شکل میں لانے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہے۔

بٹ کوائن کی شہرت کو مد نظر رکھتے ہوئے شمالی امریکا کے ملک میکسیکو نے ’ معاشی آذادی کی علامت‘ کے طور پر سینیٹ کی عمارت میں بٹ کوائن اے ٹی ایم مشین نصب کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بینک کا بٹ کوائن کے بعد ایتھریم میں ٹریڈنگ کا اعلان

یہ میکسیکو میں لگائی جانے والی 14 ویں اے ٹی ایم مشین ہے اس سے قبل ملک کے بڑے شہروں 13 اے ٹی ایمز نصب کی جاچکی یں۔

Advertisement

میکسیکو کی سیاسی جماعت پارٹی آف دی ڈیموکریٹک ریولیشن ( پی آرڈی ) کے سینیٹراندرا کیمپس نے 26 اپریل کو نصب کی جانے والی اے ٹی ایم  مشین کی بابت کہنا ہے کہ ’ لوگوں میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے شعور پیدا ہورہا ہے، جب کہ 40 فیصد سے زائد میکسیکن کمپنیاں بھی کرپٹو کرنسی  اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو اپنانے کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:بٹ کوائن کی بدولت ایلسلوا ڈور کی جی ڈی پی میں کئی گنا اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال وسطی امریکا کا ملک ایلسلواڈورکرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا جب کہ رواں سال ہی ایلسواڈور کے وزیر سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ کرپٹو کرنسی کی وجہ سے ملک کی مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) دس فیصد سے بڑھ کر تیس فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔

بٹ کوائن اے ٹی ایم عام اے ٹی ایم مشینز کی طرح کام کرتے ہیں اور اس میں لوگ اپنے بٹ کوائن کے بدلے مقامی کرنسی نوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر