 
                                                                              قطر میں قیمتی شکروں اور شہباز کے علاج کا ایک قدرے نیا ہسپتال “سوق الواقف”قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 150 پرندوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ دنیا کے چند ممالک ہی ایسے ہیں جہاں عقاب، شکروں، شاہین اور بازوں کے لیے زبردست طبی سہولیات موجود ہیں ۔ ان میں سے ایک یہ مرکز بھی ہے جو دنیا کے قیمتی ترین پرندوں کے لیے مہنگا ترین شفا خانہ بھی ہے۔

بعض افراد نے اسے انسانوں کے لیے بہترین ہسپتال سے بھی عمدہ ترین قرار دیا ہے کیونکہ یہاں آنے والے ارب پتی حضرات کو اپنے جانور سے بہت پیار ہوتا ہے اور وہ منہ مانگے داموں انہیں تندرست دیکھنا چاہتےہیں۔

قطری دارالحکومت، دوحہ کے ایک قدیم حصے میں یہ ہسپتال آباد ہے۔ اس کے شیشے چمکدار، قالین دبیز اور صوفے قیمتی ترین ہیں۔ اور کیوں نہ ہوں کہ قطر میں فالکن کو ایک نمایاں درجہ دیا جاتا ہے۔ بلکہ بعض افراد انہیں خاندان کا ایک فرد قرار دیتےہیں۔

ہسپتال میں خون کے ٹیسٹ، جراحی، اینڈواسکوپی، ایکس رے، ایم آر آئی، اسکین اور کئی طرح کی تھراپیوں کی سہولت موجود ہے۔ حال ہی میں یہاں دنیا کی جدید ترین جنییاتی مشین بھی لگائی گئی ہے جس پرندوں کی جینیاتی ترتیب معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اگرپرندے کے ناخن اور چونچ ٹوٹ گئے ہیں تو ان کے لیے کاسمیٹک سرجری کا الگ سے شعبہ قائم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 