Advertisement
Advertisement
Advertisement

قانون سازی میں حیلے بہانے کیے تو ہمارا ہاتھ اور حکومت کا گریبان ہوگا، سراج الحق

Now Reading:

قانون سازی میں حیلے بہانے کیے تو ہمارا ہاتھ اور حکومت کا گریبان ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہ اہے کہ حکومت کی قانون سازی کے لئے حیلے بہانے کیے تو ہمارا ہاتھ اور حکومت کا گریباں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کی پٹیشن پر وفاقی شرعی عدالت نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔

 سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سود کے خلاف جنگ جیت لی ہے اور سودی نظام کے خاتمے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فیڈرل شریعت کورٹ نے سود کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا اور  آئین کا تقاضا یہی تھا کہ سود پر پابندی لگا دی جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی بینک کاری دنیا کا ایک پاپولر نظام بن چکا ہے، اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کرتے ہیں فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کو فوری طور پر نافذ کرے۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد از جلد فیصلے کوعملی جامہ پہنائے  اور حکومت اسلامی معاشی نظام کیلئے قوانین بنائے، شریعت کے مطابق قوانین بنانے کیلئے حکومت کو 5 سال ک اوقت دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہو یا مسلم لیگ ن کی دونوں حکومتوں نے سود پر لیت و لعل سے کام لیا ہے اور اس بار بھی حکومت نے لیت و لعل سے کام لیا تو معاف نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر