صوبائی وزیر خوراک و آئی ٹی عاطف خان نے کہا ہے کہ انسپکشن سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک و آئی ٹی عاطف خان نے کہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا سارا سسٹم ڈیجیٹائزکرنے جارہے ہیں، گندم امپورٹ ہو یا سپلائی تمام معاملات ڈیجٹل ہونگے۔
عاطف خان نے کہا کہ گندم کی ٹرانسپورٹیشن کا ٹریکنگ سسٹم ہوگا، انسپکشن سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چھ ماہ کے اندر پورا سسٹم لگا دیا جائے گا اور گوداموں کے ریکارڈ بھی ڈیجٹل کیے جائینگے۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ آج آٹا روکنے کی اطلاعات ملی ہیں، میرا خیال تھا کہ آٹا نہیں روکا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آٹے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، اس حد تک کسی حکومت کو نہیں جانا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت والی اشیاء پر پابندی نہیں ہونی چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
