Advertisement
Advertisement
Advertisement

خربوزہ کھانے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

Now Reading:

خربوزہ کھانے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

خربوزے کا موسم آئے اور خربوزہ نہ کھائیں ، اس کی مزیدار سی چاٹ بنا کر نہ کھائی جائے یہ کیسے ہوسکتا ہے، مگر اس کے فوائد بھی جاننا بے حد ضروری ہے کہ اسے کھانے کے بعد انسانی جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے۔

٭ خربوزے میں گلوکوز، پوٹاشیم، تانبا، وٹامن اے، بی اور وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔

٭ گرمی زیادہ لگتی ہے تو آپ خربوزہ کھائیں یہ نا صرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ دل اور دماغ کو ٹھنڈک اور راحت بخشتا ہے۔

٭ کمزوری زیادہ ہے، پٹھوں اور رگوں کی تکلیف نہیں جاتی تو استعمال کریں خربوزہ اور پائیں اس میں موجود وٹامن ڈی کی بھرپور افادیت سے مضبوط پٹھے اور دورانِ خون بھی فعال کریں۔

٭ جسم سے فاضل مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو خربوزے کو کھائیں، اس کے کھانے سے نہ صرف پیشاب زیادہ آتا ہے ساتھ ہی فاضل مادے بھی جسم سے باآسانی خارج ہوجاتے ہیں، لیکن اس کو کھانے کے بعد پانی کم ازکم پندرہ منٹ نہ پئیں۔

Advertisement

٭ یرقان اور گردے میں پتھری کی شکایت ہوگئی ہے تو بھی اس کا استعمال کریں یہ آپ کی اس بیماری میں بھی دوائی کا کام کرے گا۔

٭ گرمی میں عام طور پر گرمی دانے یا بچوں کو پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں، لہٰذا اس تکلیف میں خربوزے کا استعمال خاصا مفید ثابت ہوتا ہے۔

ضروری احتیاط

خربوزے کو رات میں استعمال نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ دن ہی میں کھائیں اور بھرے پیٹ نہ کھائیں ورنہ پیٹ پھول سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کھانے کے بعد خربوزہ کھانا چاہتے ہیں تو کھانا بھوک سے کم کھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر