سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں کھل کر ڈرون حملوں کی مخالفت کی تھی۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے عدم اعتماد کی تحریک پر بات ہورہی ہے، بلاول نے ایک سال پہلے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز کی بات کی، قوم اس کے پیچھے لگ گئی، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو پتہ لگے کہ وہ کتنا جھوٹا ہے، ڈرون حملوں پرکسی جماعت نے بات نہیں کی۔
سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں کھل کر ڈرون حملوں کی مخالفت کی، پیپلزپارٹی دور میں نیٹو کی سپلائی لائن بند کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
