Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب فیس بک پوسٹ کے جوابات میں موسیقی شامل کریں

Now Reading:

اب فیس بک پوسٹ کے جوابات میں موسیقی شامل کریں
فیس بک

میٹا کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک اسے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کا تقاضہ کسی نے نہیں کیا تھا۔ وہ یہ ہے کہ اب آپ فیس بک کمنٹس میں موسیقی شامل کرسکتے ہیں۔

بعض فیس بک صارفین کی ایپ میں ایک پاپ اپ آپشن نظرآرہا ہے جو بتاتا ہے کہ وہ فیس بک تھریڈ میں اب موسیقی اور گانے شامل کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے سوشل میڈیا ایپ کے ماہر میٹ نوارا نے اس کا انکشاف کیا اور اس پر ٹویٹ کی ہے۔ اس طرح آپ اپنے دوستوں کو کمنٹس میں پسندیدہ گانا سناسکتے ہیں۔

اگرچہ بعض تجزیہ نگاروں نے اسے نوجوان نسل کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے لیکن بعض افراد نے کہا ہے کہ کمنٹس میں میوزک سننے کا وقت کس کے پاس ہوگا۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق فیس بک نے یہ طریقہ 2018 کے مائی اسسپیس سے لیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی ممکن ہے کہ گانا ڈالتے ہی آپ کا کمنٹس اوپر دکھائی دے گا کیونکہ فیس بک اسے اہمیت دے گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ موسیقار اور گلوکار بھی اپنے تخلیقات کو کمنٹس میں شامل کرسکیں گے اور اپنے فن کو مقبول بناسکیں گے۔ شاید فیس بک اسے جی آئی ایف کی طرح مقبول بنانا چاہتا ہے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ تمام افراد تک یہ سہولت کب پہنچتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر