Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

Now Reading:

سندھ بھر میں شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا
ملک بھر میں شدید گرمی

ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر کے پیش نظر سندھ بھر میں اس کے پھرپور اثرات نظر آنے لگے ہیں۔

سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔

اسکے علاوہ نواب شاہ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔

میرپورخاص میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ پنو عاقل میں 40 ڈگٹری سینٹی گریڈ اور مورو میں 40 ڈگری سینتی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت بھی 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے جبکہ مختلف اسٹیشنوں پر 30 ڈگری بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 29 اپریل، 30 اپریل اور یکم مئی موجودہ ہیٹ ویو کے گرم ترین دن ہو سکتے ہیں تاہم شہر میں رواں ماہ کے وسط میں ہیٹ ویو میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور ہیٹ ویو 7 یا 8 مئی کو آسکتی ہے اور مئی کے وسط تک رہے گی، ملک کے مشرقی حصے اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ، جنوبی وسطی پنجاب ہیٹ ویو سے متاثر ہوگا جب کہ کراچی نسبتاً ٹھنڈا رہے گا۔

دوسری جانب کراچی کے موسم کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 29 سے 30 اپریل کے درمیان یہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جبکہ عید کے موقع پر کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر