بلقیس بانو ایدھی کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کراچی میں ادا کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
بلقیس بانو ایدھی کے انتقال پر حکومت سندھ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں بلقیس ایدھی کو خراج تحسین پیش کی گئی جبکہ بلاول بھٹو کی جانب سے خراج تحسین کی قرارداد ایوان میں ہیش کی۔
AdvertisementJoint resolution moved by Chairman @BBhuttoZardari for late Begum Bilquis Edhi in the National Assembly today which was passed unanimously by the House. #BilquisEdhi 💔 pic.twitter.com/85KW6JlS0N
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) April 16, 2022
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت بلقیس ایدھی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے جسے قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔
وہ 14 اگست 1947 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیداہوئیں اور پھر فیملی کے ساتھ ہجرت کرکے کراچی آبسیں۔
عبدالستار ایدھی سے اُن کی شادی 1966 میں ہوئی اور 50 سالہ رفاقت 2016ء میں ایدھی کے انتقال تک جاری رہی۔
حکومت پاکستان نے انہیں شاندار سماجی خدمات پر ہلال امتیاز کےا عزاز سے نوازا ، انہیں روسی حکومت کی طرف سے لینن پیس پرائز بھی ملا ۔
انہوں نے سوگواروں میں فیصل ایدھی، کبریٰ ایدھی، کتب ایدھی اور الماس ایدھی کو چھوڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
