Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اپنے خواب کیسے پورے کیے؟

Now Reading:

بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اپنے خواب کیسے پورے کیے؟

بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے کہا ہے کہ اب انہیں اب اپنے خوابوں میں بسے رہنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

بالی وُڈ کے مشہور ہیرو شاہد کپور کے ساتھ نئی فلم جرسی میں کام کرنے والی ہیروئن مرونل ٹھاکر نے کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی حاصل کیا وہ اپنے بل بوتے پر کیا، لہٰذا اب مجھے اپنے خوابوں میں بسے رہنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

اداکارہ شاہد کپور کے ساتھ کی گئی اپنی فلم جرسی کی تشہیر میں مصروف ہیں اور وہ کافی پُرجوش ہیں، اور ان کا کہنا ہے جرسی کافی انتظار کے بعد اب تھیٹرز پر ریلیز ہونے کو ہے۔

واضح رہے کہ فلم جرسی کو اس کی ریلیز کے لیے کافی رکاوٹوں کا سامنا رہا پہلے تو کورونا وائرس کی وجہ سے ریلیز نہ ہوسکی، تاہم اب یہ فلم کچھ عدالتی معاملات میں پھنسی ہے لیکن جلد اس کی ریلیز کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Advertisement

میڈیا سے حالیہ گفتگو کے دوران مرونل ٹھاکر نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر سے فلم کی جانب آنے کے حوالے سے بتایا کہ ویسے تو وہ 2014 میں مراٹھی فلم وٹی ڈنڈو میں کام کرچکی ہیں، تاہم بالی ووڈ میں ان کی ہندی فلموں میں سفر کا آغاز 2018 میں لوو سونیا سے ہوا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے 2019 میں سپر 30 اور بٹلہ ہاؤس اور 2021 میں فلم دھماکا میں کام کیا۔

اداکارہ  کا کہنا ہے کہ وہ آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل سے کافی متاثر ہیں اور ان کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں، ان کی فلمیں دیکھ کر بڑھی ہوئی انہیں خاص کر ان کی فلم منڈی بہت پسند ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر