Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالیسیوں کی خلاف ورزی پرمتعددفیس بک اکاؤنٹس بند!

Now Reading:

پالیسیوں کی خلاف ورزی پرمتعددفیس بک اکاؤنٹس بند!
پالیسیوں کی خلاف ورزی پرمتعددفیس بک اکاؤنٹس بند!

فیس بک ایپ میں ہونے والی تیکنیکی خامی کے نتیجے میں متعدد استعمال کنندگان کے اکاؤنٹس شرائط و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر بند کردیے گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزدنیا بھرمیں فیس بک صارفین نے ایک عجیب مسئلے کا سامنا کیا، صارفین کے اکاؤنٹس ان فیس بک پالیسیوں کی خلاف ورزی پربند کردیے گئے۔ جو کہ ان سے سرزد ہی نہیں ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہت سے صارفین نے جب اپنی فیس بک ایپ کو کھولا تو انہیں یہ پیغام دکھائی دیا’ آپ کا فیس بک اکاؤنٹ بلاک ہوچکا ہے، کیوں کہ آپ نے ہمارے کمیونٹی معیارات کو فالونہیں کیا ہے اوریہ فیصلہ ناقابل واپسی ہے۔‘

اس بابت فیس بک کی بانی کمپنی میٹا کی ترجمان اینڈی اسٹون کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہےکہ ’ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ کچھ استعمال کنندگان کو اپنے فیس بک اکاؤنٹس تک رسائی میں مسائل کا سامنا ہے اورہم اس مسئلے کوجلد ازجلد حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔‘

فیس بک کی جانب سے اکاؤنٹس کی بندش نے دنیا بھر میں صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا، کچھ صارفین ایسے بھی ہیں، جنہوں نے کئی دنوں سے اپنی وال پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا تھا تاہم کمیونٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پران کے اکاؤنٹس بھی بند کردیے ہیں۔

Advertisement

میٹا کی جانب سے ابھی تک آفیشلی اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ اس تیکنیکی خامی سے دنیا بھرمیں کتنے اکاؤنٹس متاثرہوئے ہیں۔ نہ ہی میٹا کی جانب سے اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ متاثرین اپنے اکاؤنٹس تک دوبارہ کب رسائی حاصل کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر