
خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے سیکیورٹی خدشات پرآرٹیمس مون مشن کے ایک اہم تجربے کو موخر کردیا ہے۔
ناسا کے مطابق نیکسٹ جنریشن اسپیس لانچ سسٹم کے اس مون راکٹ تجربے کی تیاریاں مکمل تھی۔ ایجنسی کا یہ راکٹ اس کی’ ویٹ ڈریس ریہرسل‘ منصوبے کا ایک حصہ تھا اوراسے رواں سال کے آخرمیں ناسا کے آرٹیمس 1 مون مشن کے کاؤنٹ ڈاؤن پروسیس لانچ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
اس بابت ناسا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزاس تجربا تی پروازکومنسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ راکٹ کے موبائل لانچرپلیٹ فارم میں پیدا ہونے والی ایک خامی کی وجہ سے اس پروازکومنسوخ کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ناسا نے خلائی جہازپر7 لاکھ گیلن مائع پروپیلینٹ (راکٹ انجن میں استعمال ہونے والا ایندھن) بھی لوڈ کردیا تھا۔
تاہم راکٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے والے لانچرکے نظام میں نقص سامنے آنے پراسے روک دیا گیا ہے ۔
ناسا کا کہنا ہے کہ وہ اس اسپیس لانچ سسٹم کی تیاری میں ایک دہائی سے زائد وقت اور23 ارب ڈالرخرچ کرچکے ہیں اوریہ راکٹ ناسا کے چاند کے لیے کئی منصوبوں میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News