Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر استعفیٰ مانگا جاتا تو فوری دے دیتا، سردار عبد القیوم نیازی

Now Reading:

اگر استعفیٰ مانگا جاتا تو فوری دے دیتا، سردار عبد القیوم نیازی
سردار عبد القیوم نیازی

سردارعبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ اگر استعفیٰ مانگا جاتا تو فوری دے دیتا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبد القیوم نیازی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی بھر کبھی کسی کے آگے جھکا اور نہ ہی بکا۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ کے دوران تاریخ ساز اقدامات کیے، جو ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے کارگر ثابت ہوں گے، ایڈھاک ایکٹ کا خاتمہ ، بلدیاتی الیکشن، اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ سمیت میگا ترقیاتی پروجیکٹس کا آغاز کیا۔

سردارعبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار رمضان پیکج دیا، اپنے دورِ اقتدار میں اداروں میں اصلاحات کا آغاز کیا، گڈ گورننس کے قیام کیلئے وزراء کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ وزراء آٹھ ماہ دفاتر ہی نہیں آئے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کیا گڈ گورننس کے قیام کیلئے وزراء کی کارکردگی ناگزیر نہیں ہوتی؟ پارلیمانی روایات میں حکومتوں کی تبدیلی سسٹم کا حصہ ہے، 2006 کی اسمبلی میں چار حکومتیں تبدیل ہوئیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی ریت ہے اور جمہوریت کا تقاضا بھی ہے، مجھے اللہ کے بعد عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب دیا،  میرا منصف اللہ کے بعد عمران خان کی امانت تھا جو واپس لٹا دیا، آج عمران خان نے یہ منصب سردار تنویر الیاس کو دیا انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

سردارعبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ اقتدار ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں اور جانے پر بھی اس سے راضی ہوں، مجھے تکلیف چھپ کر وار کرنے پر ہوئی، اگر استعفیٰ مانگا جاتا تو فوری دے دیتا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اپنے اقتدار کے دوران وزارتِ عظمیٰ کے منصب کا ناجائز استعمال نہیں کیا، مجھے سابق وزیراعلیٰ امین گنڈا پور نے حکومت ختم کرنے کی دھمکی دی تھی، میں نے ان سے سوال کیا تھا کہ آپ کے پاس وہ وسائل کون سے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر