
مشہور پاکستانی اداکار نعمان اعجاز آج کل سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔
سینئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز اپنی ساتھی اداکارہ عائشہ عمر کا ایک انٹرویو کرنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہیں۔
نعمان اعجاز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ عائشہ عمر سے شو کے دوران ان کی ذاتی زندگی کے تلخ دور کے بارے میں نجیس سوالات کرنے پر تنقید کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے نعمان اعجاز کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔
اس شو میں نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے کچھ ایسے سوالات پوچھے جن کے جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر تھوڑی ہچکچاتی ہوئی نظر آئیں۔
نعمان اعجاز نے اداکارہ سے پوچھا کہ’وہ اکثر بہت سی متنازع چیزیں کرجاتی ہیں تو کیا وہ ایسا جان بوجھ کر کرتی ہیں؟‘
اُنہوں نےمزید کہا کہ’ کبھی آپ کی بولڈ فوٹو شوٹ آجاتے ہیں اور کبھی کچھ بیانات آپ ایسے دے دیتی ہیں‘۔
نعمان اعجاز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ان کے خیال میں عائشہ عمر کو اپنے ماضی کے بعض موضوعات کے بارے میں صرف اس لیے نہیں بات نہیں کرنی چاہیے تھی کہ انڈسٹری کے کسی اور فرد نے بھی اس موضوع پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’ ایسا کرنے سے اداکارہ کی ساکھ کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے‘۔
اس بات کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ’وہ یہ سب کسی کی دیکھا دیکھی نہیں کرتی ہیں‘۔
عائشہ عمر نے کہا کہ’ اُنہوں نے ایسا کرکےحقیقت کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے‘۔
اس پر نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے پوچھا کہ’کیا آپ کو ایسا کرکے کچھ حاصل ہوا؟‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ آپ نے انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے واقعات ہونے کے بارے میں بات کیوں کی؟‘
عائشہ عمر نے ان سوالات کے جواب میں کہا کہ ’اُنہیں اس وقت ہمت ملی جب انڈسٹری کی ایک اور ساتھی نے اس بارے میں بات کی‘۔
یہی وجہ ہے کہ نعمان اعجاز کی جانب سے اداکارہ عائشہ عمر سے اس طرح کے تلخ سوالات کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اور عائشہ عمر کے مداح نعمان اعجاز سے نالاں ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News