
چین میں ظالم مالکان کی انگنت مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب ایک باس کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین سے گھر جانے سے قبل فون بیٹری کا اسکرین شاٹ بھیجنے کو کہتا ہے۔ اس سے اندازہ لگانے میں مدد مل سکے گی کہ ملازمین نے کام میں دل لگا ہے یا فون سے دل بہلایا ہے۔
چینی شہر ووہان کی ایک کمپنی کے اس متنازعہ قدم پر گرما گرم بحث چھڑچکی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ کمپنی کے ملازم کو وہم ہوگیا ہے کہ ادارے کی خراب کارکردگی کی وجہ یہ ہے کہ ملازمین فون پر زیادہ وقت گزاررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ باس نے تمام ملازمین کے فون کی بیٹریاں چیک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لیکن ایک ملازم نے تنگ آکر اس کی روداد سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ہے جس کے بعد اب چین میں ملازموں کے حقوق اور متنازعہ قوانین پر ایک بحث شروع ہوچکی ہے۔ بعض افراد نے اس پر غصہ کیا ہے، کچھ نے کہا ہے کہ اس سے کمپنی کی کارکردگی پر کوئی فرق نہ ہوگا۔ جبکہ اکثریت نے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ تین حرف بھیجیں اور کسی اور جگہ ملازمت تلاش کریں۔
تاہم کمپنی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ پرائیویسی یا ذاتی معاملات میں دخل نہیں بلکہ کارکنوں کا کام بڑھانے کا ایک طریقہ ہے۔ تاہم پورے چین کی رائے یہ ہے کہ یہ ایک تضحیکی عمل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News