
میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں روہن بوپنا اور ثانیہ مرزا اپنے اپنے میچز میں شکست سے دوچار ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کے روہن بوپنا اور ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے ڈبلز میچوں کے کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
گزشتہ تین سالوں سے زیادہ ٹورنامنٹ میں جوڑی بنا کرکھیل رہے بوپنا اور کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف کی جوڑی کو کوارٹر فائنل کے میچ میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور برطانیہ کے نیل اسکوپووسکی کی چھٹی سیڈ جوڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بوپنا اور شاپووالوف کی غیر معروف سیڈ یافتہ جوڑی نے اس سے قبل گزشتہ راؤنڈ میں نکولا میکٹک اور میٹ پاوی کی ٹاپ سیڈ کروشین جوڑی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی۔
میامی اوپن ٹینس میں ثانیہ مرزا اور اس کے بلجئیم پارٹنر کرسٹن فلپکنز کا کوارٹر فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔
ثانیہ اور اس کے بلجئیم پارٹنر کرسٹن فلپکنز نے ایک زبردست چیلنج کا سامنا کیا.
لیکن آخر کار ایک گھنٹہ 23 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں روس کی ایکٹرینا الیگزینڈروا اور چین کی چاسوآن یانگ سے ہار گئیں۔
اس طرح اس اے ٹی پی ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کی پیش قدمی بھی اپنے اختتام کو پہنچی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News