Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرس راک ول اسمتھ کے تھپڑ کے بعد خاموش کیوں رہے؟ کامیڈین کا بیان

Now Reading:

کرس راک ول اسمتھ کے تھپڑ کے بعد خاموش کیوں رہے؟ کامیڈین کا بیان

کرس راک نے ول اسمتھ کے تھپڑ کے واقعے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور امریکی کامیڈین کرس راک نے آسکرز ایوارڈز میں ول اسمتھ سے تھپڑ کھانے کے بعد خاموشی اختیار کر رکھی تھی تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ اس واقع پر بات کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ول اسمتھ کے تھپڑ پر دو ہفتوں کی خاموشی برقرار رہنے کے بعد، کرس راک نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ اُن کی قوت سماعت واپس آگئی ہے۔

کرس راک نے اس سے قبل  تھپڑ کے واقعے پر گہرائی میں بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اب اُنہوں نے ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ٹھیک ہوں، میرے پاس ایک پورا شو ہے اور میں اس کے بارے میں تب تک بات نہیں کر رہا ہوں جب تک کہ مجھے معاوضہ نہیں مل جاتا۔

Advertisement

کرس راک نے کہا کہ میری زندگی اچھی ہے اور میری قوتِ سماعت بھی واپس آگئی ہے جوکہ ول اسمتھ کے تھپڑ کی وجہ سے چلی گئی تھی۔

آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

کرس راک کی جانب سے جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی تھی، اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔

اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئے جس کے بعد کرس راک کو اس مزاق کا ردِعمل خاموشی سے برداشت کرنا پڑا۔

ول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر