Advertisement
Advertisement
Advertisement

لائٹ جانے پر گھنٹوں چلنے والے پنکھے گھر لائیں اور گرمی سے جان چھڑائیں

Now Reading:

لائٹ جانے پر گھنٹوں چلنے والے پنکھے گھر لائیں اور گرمی سے جان چھڑائیں

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر گزرتا سال مزید گرم ہوتا جارہا ہے اوراسی مناسبت سے ملک میں بجلی کی کمی کا دوارانیہ بڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز میں ہرسال لودشیڈنگ بڑھنے کی وجہ سے عام افراد کا جینامحال ہوگیا ہے۔

بجلی کی بندش سے سب سے زیادہ بچے اوربزرگ افراد متاثرہوتے ہیں اوراس شدت کی گرمی میں اگر پنکھے چلتے چلتے رک جائیں تو گرمی سے برا حال ہوجاتا ہے۔  اسی لئے ایسے پنکھوں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو لائٹ جانے کے بعد بھی گھنٹوں چلتے رہیں۔

آج یہاں پر ایسے ہی پنکھوں کے بارے بتایا جارہا ہے جو لائٹ جانے کے بعد بھی گھنٹوں چلتے رہتے ہیں اور ان کی ٹھنڈک سیلینگ فین سے کہیں زیادہ ہے۔

ان پنکھوں کو ریچارج ایبل پنکھے کہا جاتا ہے جو ایک گھنٹے چارج ہونے پرتقریباً 4 گھنٹے تک چلتے رہتے ہیں۔

Advertisement

جبکہ ان پنکھوں کے ساتھ ریموٹ کنٹرول بھی موجود ہوتا ہے جس سے ان کی اسپیڈ کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ یعنی اب آپ بستر پر بیٹھے پنکھے کی اسپیڈ کوکنٹرول کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بازار میں مختلف طرح کی خصوصیات کے حامل ایسے ریچارج ایبل پنکھے بھی دستاب ہیں جن میں پانی ہوتا ہے۔ ان کو مسٹ ریچارج ایبل فین کہا جاتا ہے اور ان کی ٹنکی میں موجود پانی اسپرے کی صورت باہر آتا ہے اور روم کولر کی طرح کمرہ ٹھنڈا کرتا ہے البتہ چاہیں تو بغیر ٹنکی والا پنکھا بھی مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان پنکھوں میں لائٹ کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے جو رات کے وقت لائٹ جانے پر کام آتی ہے۔

ریچارج ایبل مسٹ برانڈڈ پنکھے  18, 19 ہزار روپے میں دستیاب ہیں ہے لیکن یہ لوکل مارکیٹ میں تیار 6 ہزار کے بھی مل جاتے ہیں تاہم ان میں ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ ان کی کوئی وارنٹی نہیں ہوتی۔ گرمی کے موسم میں اگر آپ بازار جانے سے کترارہے ہیں تو ان پنکھوں کو آن لائن بھی منگوایا جاسکتا ہے جبکہ یہ ملک کے تمام بڑے شہروں کے اسٹورز اور الیکٹرانکس مارکیٹ میں عامادستیاب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر