
بالی وُڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ وہ اب تک کار حادثے کی وجہ سے ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑہ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ حادثے کی تکلیف اور صدمے سے اب تک نہیں نکل سکی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ زخمی ہوئیں اور ان کا کافی خون بہا، انہوں نے کہا کہ وہ جسمانی طور پر تو صحت یاب ہوگئی ہیں لیکن ذہنی طور پر اب بھی مکمل تندرست نہیں ہوئیں اور ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ شوٹنگ کے لئے بھارت کے ایک شہر میں گئی ہوئی تھیں جہاں وہ کار ڈرائیو کرتے ہوئے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچیں تاہم انہیں کافی چوٹیں آئیں اور وہ کئی دن تک اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News