Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونو نگم کے بعد بھارتی گلوکارہ نے بھی اذان پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

Now Reading:

سونو نگم کے بعد بھارتی گلوکارہ نے بھی اذان پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

مشہور بھارتی گلوکار سونو نگم کے بعد بھارتی گلوکارہ انورادھا نے بھی اذان لاؤڈاسپیکر پر دیئے جانے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی گلوکارہ انورادھا نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھارت میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال خاص طور پر اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

گلوکارہ انورادھا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر اذان دئیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں سفر کرتے ہوئے نوٹس کیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی ہے اور وہ بھارت میں بھی ایسا ہی چاہتی ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں بہت سی جگہوں کا دورہ کیا ہے اور میں نے سوائے بھارت میں کہیں اور ایسا نہیں دیکھا۔ میں کسی مذہب کے خلاف نہیں ہوں لیکن یہاں پر زبردستی اس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ یہ لوگ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری کمیونٹیز سوال کرتی ہیں کہ اگر وہ لاؤڈ اسپیکر استعمال کرسکتے ہیں تو دوسرے ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟ انہوں نے کہا کہ بہت سے مشرق وسطی کے ممالک نے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Advertisement

گلوکارہ نے مزید کہا کہ اگر لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی نہیں لگائی گئی تو لوگ لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجانا شروع کر دیں گی اس سے بدامنی پیدا ہوگی جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔

یاد رہے کہ انورادھا ایسی واحد شخصیت نہیں ہیں جنہوں نے انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے بلکہ اس سے قبل 2017 میں گلوکار سونو نگم اور جاوید اختر بھی لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر