پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کردیا گیا ہے جبکہ پنڈال میں شرکاء کیلئے پچاس ہزار کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔
جلسے میں عمران خان کی تقریر دکھانے کیلئے پندرہ بڑی اسکرین لگا دی گئیں اور پچس لؤڈ اسپیکر، نو سو روشنیوں کے ٹاور بھی لگائے گئے ہیں۔
جلسے میں ڈی جے کے فرائض ڈی جے ولی سنز انجام دے رہے ہیں جبکہ جلسے کیلئے ڈی جے ولی سنز نے امپورٹیڈ حکومت نامنظور کا نغمہ بھی جاری کردیا ہے۔
آج چئیرمین عمران خان کی آمد پر پندرہ منٹ تک آتشبازی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور کے جلسے سے متعلق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ جمعرات کو لاہور میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا، مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا مقصد 1940 کی قرارداد پاکستان کی منظوری ہے، جہاں ہندوستان کے مسلمانوں کو آزادی ملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں سب پاکستانیوں کو اُسی جگہ اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لئے دعوت دے رہا ہوں کیونکہ پاکستان میں بیرونی ملک سازش کے تحت اپنے غلاموں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
