پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت انتہائی پستی کا شکار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے قاسم سوری کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ قاسم خان سوری پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
قاسم خان سوری پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے-یہ امپورٹڈ حکومت جو ایک غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ایک سازش کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے-انتہائی پستی کا شکار ہے-اسلام آباد کی انتظامیہ کیا کاروائی کریگی؟انصاف کے تقاضے پورے ہونگے؟عوام سوالات کے جواب چاہتی ہے@QasimKhanSuri
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 29, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ یہ امپورٹڈ حکومت جو ایک غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ایک سازش کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے، انتہائی پستی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کیا کارروائی کریگی؟انصاف کے تقاضے پورے ہونگے؟عوام سوالات کے جواب چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
