معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا بالآخر والدین کے عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔
انہوں نے یہ اعلان انسٹاگرام پر بھارتی کے حمل کے شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ کیا۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا بالآخر والدین کے عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
جوڑے کے دوستوں اور مداحوں نے فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عمر ریاض نے لکھا کہ “آخرکار! آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔”
راہول ویدیا نے تبصرہ کیا، “او ایم جی دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے… مبارکباد۔”
بھارتی اور ہرش فی الحال ہنرباز میں بطور میزبان نظر آرہے ہیں، جبکہ ججز کے پینل میں پرینیتی چوپڑا، متھن چکرورتی، اور کرن جوہر شامل ہیں۔
ایک حالیہ ایپی سوڈ میں، بھارتی اور ہرش نے اپنے جلد پیدا ہونے والے بچے کے ناموں کے لیے تجاویز مانگی تھیں۔
کرن نے ان سے کہا تھا، “مجھے صرف ڈر ہے کہ یہاں بچہ پیدا ہو جائے گا۔”
انہیں حال ہی میں ان افواہوں کی بھی تردید کرنی پڑی تھی کہ وہ پہلے ہی جنم دے چکی ہیں۔
بھارتی نے لائیو چیٹ سیشن کے دوران کہا کہ “مجھے اپنے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور کالز موصول ہو رہے ہیں۔ خبر ہے کہ میں نے ایک بچی کو خوش آمدید کہا ہے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میں خطرہ خطرہ کے سیٹ پر ہوں۔ 15-20 منٹ کا وقفہ تھا۔ لائیو آنے اور وضاحت کرنے کا فیصلہ کیا کہ میں اب بھی کام کر رہی ہوں، مجھے خوف محسوس ہو رہا ہے۔ مقررہ تاریخ قریب ہے۔”
ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، بھارتی نے انکشاف کیا کہ ہرش ان کی کس طرح دیکھ بھال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “ہرش میری نرس کی طرح ہے، وہ پانی گرم کرتا ہے اور جب درد ہوتا ہے تو میری کمر دباتا ہے۔ رات کے وقت مجھے چنا بٹورا یا پنیر جیسی ڈیری مصنوعات کی غیر معمولی خواہش ہوتی ہے اور اس کے بعد ہرش فوڈ ایپس کی جانچ پڑتال میں مصروف ہو جاتا ہے، جو اس طرح کے کھانے کی اشیاء گھر پہنچائیں گی۔ مجھے پنیری یا دودھ کا کبھی شوق نہیں رہا لیکن میں رات کو ان کی طلب ہوتی ہے۔”
بھارتی نے دسمبر میں اپنے یوٹیوب چینل” LOL Life Of Limbachiyaa’s ” پر ہم ماں بننے والے ہے کے عنوان سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کرکے اپنے حمل کا اعلان کیا۔
جوڑے نے 3 دسمبر 2017 کو گووا میں شادی کی تھی، انہوں نے بعد میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں بچے کی توقع کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
