Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، مراد علی شاہ

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں، وزیراعظم اپنے لوگوں میں ڈھونڈیں کس نے یہاں تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کھیل ختم ہو چکا، جمہوری طریقے سے وزیراعظم تبدیل ہورہے ہیں، آئین وقانون کے خلاف جائیں تو بحران پیدا ہو جاتے ہیں، ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد صدر کو اجلاس بلانا ہوگا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، آئین پرعمل کرنے کا حلف اٹھایا ہے، وزیراعظم اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان بھی اپنا آئینی فرض نہیں نبھا رہے، کل172 سے زائد لوگ تحریک کی حمایت کریں گے، خبردار کرتا ہوں آئین اور ملک سے نہ کھیلیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل ووٹنگ ہونی ہے، وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں، وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ کومداخلت کی دعوت دے رہے تھے، تحریک عدم اعتماد کا پہلے مقابلہ کریں، ابھی حکومت سوچ رہی ہے اجلاس کو کس طرح ملتوی کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین اورملکی سلامتی ہماری ترجیح ہونی چاہیے، آئین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر